کتابخانه مدرسه علمیه ثقلین قم
تلفن :۰۰۹۸۲۵۳۸۸۲۱۶۵۹

وبسایت : http://www.saqlainfoundation.org ایمیل : info@saqlainfoundation.org
آدرس: ایران، قم المقدسہ، نیروگاہ (توحید) اول جواد الآئمہ ، ۱۸ متری قدس ، کوچہ ۱۰ ، فرعی ۱ (فرعی شھید مصطفی خمینی) ، پلاک ۱۰۶
شماره کتاب: 1655
نام کتاب: الف لیلۃ و لیلۃ
مصنف:
موضوع: ادبیات عرب
شماره استاندارد بین المللی کتاب
(ISBN):
9953-75-272-9
تعداد جلد: 1
شماره قفسه:
تعریف کتاب: الف لیلہ یا الف لیلیٰ‎‎ کہانیوں کی مشہور کتاب جسے آٹھویں صدی عیسوی میں عرب ادبا نے تحریر کیا اور بعد ازاں ایرانی، مصری اور ترک قصہ گ اضافے کیے۔ پورا نام (اَلف لیلۃ و لیلۃ) ایک ہزار ایک رات۔ کہتے ہیں کہ سمرقند کا ایک بادشاہ شہر یار اپنی ملکہ کی بے وفائی سے دل برداشتہ ہو کر عورت ذات سے بدظن ہو گیا۔ اور اُس نے یہ دستور بنا لیا کہ ہر روز ایک نئی شادی کرتا اور دلہن کو رات بھر رکھ کر صبح کو قتل کر دیتاسلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو عورتوں کی تعداد کم پڑنے لگی، بادشاہ کے وزیر نے بھی اسے راۓدی کہ ایسا کب تک چلے گا اور کوئی شادی کرنے کو بھی راضی نہیں ہوتی بادشاہ نے اسے کہا تم اس کا بندو بست کرو ورنہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔ آخر وزیر کی لڑکی شہر زاد نے اپنی صنف کو اس عذاب سے نجات دلانے کا تہیہ کر لیا اور باپ کو بمشکل راضی کرکے بادشاہ سے شادی کر لی۔ بادشاہ شہر یار قصوں کہانیوں کا بہت شوقین تھا۔ اُس نے رات کے وقت بادشاہ کو ایک کہانی سنانا شروع کی۔ رات ختم ہو گئی مگر کہانی ختم نہ ہوئی۔ کہانی اتنی دلچسپ تھی کہ بادشاہ نے باقی حصہ سننے کی خاطر وزیر زادی کا قتل ملتوی کر دیا۔ دوسری رات اس نے وہ کہانی ختم کرکے ایک نئی کہانی شروع کردی۔ جب کہانی کلائمیکس پے پہنچتی وہ اسے کل پے ملتوی کر دیتی، اس طرح ایک ہزار ایک رات تک کہانی سناتی رہی اس مدت میں اُس کے دو بچے ہو گئے اور بادشاہ کی بدظنی جاتی رہی۔